فیصل بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2025 میں بہترین مڈ سائزڈ بینک کا اعزاز جیت لیا
اسلام آباد : فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دسویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2025 میں بہترین مڈ سائزڈ بینک کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، جو اسلامی بینکاری کے شعبے میں بینک کی قائدانہ حیثیت، جدید خدمات اور صارفین پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کا اعتراف ہے۔
پاکستان کے سرکردہ اسلامی بینکوں میں شمار ہونے والا فیصل بینک ملک بھر میں تقریباً 900 برانچوں کے ساتھ اپنی موجودگی کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔
بینک کو ملنے والا یہ اعزاز نہ صرف اس کی مستحکم کارکردگی اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توثیق ہے بلکہ شریعہ کمپلائنٹ اور جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں اس کی مستقل پیش رفت کا بھی مظہر ہے۔
فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا:
"بہترین مڈ سائزڈ بینک کا ایوارڈ ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے صارفین کو جدید، محفوظ اور شریعہ مطابقت کے ساتھ بہترین مالیاتی حل فراہم کرتے رہیں گے۔ یہ کامیابی ہمارے صارفین کے اعتماد اور ہماری ٹیم کی محنت کے بغیر ممکن نہ تھی۔”
پاکستان بینکنگ ایوارڈز ڈان میڈیا گروپ کی میزبانی میں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (NIBAF) اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (PwC نیٹ ورک) کے تعاون سے منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد مالیاتی شعبے میں شفافیت، جدت اور بہترین بینکاری خدمات پیش کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
دس برس مکمل ہونے پر اس ایوارڈ تقریب میں اُن اداروں کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا جو مالی شمولیت، ذمہ دارانہ بینکاری اور ڈیجیٹل جدت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فیصل بینک کی حالیہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کے پائیدار، مضبوط اور ڈیجیٹل ماڈل کو فروغ دیتے ہوئے مالیاتی صنعت میں نئی مثالیں قائم کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔