جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور

0

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں۔

دونوں ججوں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جمعہ کے روز ایوانِ صدر سے جاری کیا گیا۔

ایوانِ صدر کے مطابق، استعفے آئین کے تحت مقررہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد منظور کیے گئے۔

منظوری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں دو نشستیں خالی ہوگئی ہیں، جن پر نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے وزارتِ قانون و انصاف اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان متعلقہ کارروائی کا آغاز کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ دونوں ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں نمایاں قانونی سوچ، آئینی معاملات پر گہری نظر اور بنیادی حقوق سے متعلق فیصلوں کے باعث اہم مقام رکھتے تھے۔ دونوں ججوں کے استعفوں نے عدالتی حلقوں سمیت سیاسی اور عوامی سطح پر بھی نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.