ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں حادثے کا شکار
انقرہ: ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق ترک فضائیہ کا سی-130 طرز کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
وزارتِ دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔
بیان کے مطابق جارجیا کے حکام کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو (تلاش و امداد) کی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق معلومات فی الحال حاصل نہیں ہو سکیں۔