بیجنگ میں "عالمی حکمرانی اور ایشیا بحرالکاہل کی مشترکہ خوشحالی” کے عنوان سے بین الاقوامی مذاکرے کا انعقاد
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32ویں اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا کے سرکاری دورے سے قبل، چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی)، جنوبی کوریا کی یون سی یونیورسٹی اور وائے ٹی این ٹی وی کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی مذاکرہ بعنوان "عالمی حکمرانی اور ایشیا بحرالکاہل کی مشترکہ خوشحالی” بیجنگ میں منعقد ہوا۔
تقریب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ورچوئل خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ "ترقی، ایشیا بحرالکاہل خطے کا ابدی موضوع ہے”، اور چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی بھرپور وکالت کرتا ہے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین خطے کے دیگر معاشی اداروں کے ساتھ مل کر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، جدت اپنانے اور عالمی معیشت کے استحکام کے لیے ایک فعال انجن کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، جس نے مل کر "ایشیا بحرالکاہل کا معجزہ” تخلیق کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں آئندہ پانچ برسوں کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی کا روڈمیپ طے کیا گیا ہے، جو خطے میں پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
صدر سی ایم جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چائنا میڈیا گروپ خطے کے تمام شراکت داروں کے ساتھ ثقافتی و ابلاغی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مکالمے کے فروغ اور عالمی حکمرانی میں اپنی دانش و صلاحیتوں کے ساتھ فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مذاکرے کے دوران، چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CGTN) نے "خوشحال ایشیا پیسفک، چین کی طاقت” کے عنوان سے ایک عالمی عوامی سروے کے نتائج پیش کیے۔
سروے کے مطابق، 83.3 فیصد شرکاء نے اپیک کو خطے کا کلیدی معاشی تعاون پلیٹ فارم قرار دیا، جبکہ 83.4 فیصد نے چین کے کردار اور خدمات کو اپیک کی پائیدار ترقی میں نہایت مثبت اور اہم قرار دیا۔