وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملکی سلامتی، امن و امان، اور پاک۔افغان بارڈر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف قومی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام ملکی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ پاک۔افغان سرحد پر بڑھتی کشیدگی، سرحدی خلاف ورزیوں اور وہاں کے انتظامی اقدامات پر کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں ایک مذہبی جماعت کی سرگرمیوں پر بھی بحث متوقع ہے، اور اس جماعت پر ممکنہ پابندی سے متعلق سفارشات پر غور کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی، جن کی بنیاد پر کابینہ اہم فیصلہ کر سکتی ہے۔

اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، عوامی ریلیف پیکیج اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی استحکام اور قومی سلامتی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اداروں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.