پاکستان کی فلسطین کی خودمختاری مجروح کرنے والے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت
اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں اور غیر قانونی بستیوں پر نام نہاد "خودمختاری” بڑھانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان اقدامات کو روکے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد، خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔