افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے
دوحہ:افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔
افغان طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر یں گے جبکہ پاکستان کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام دوحہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
پاکستان کی طرف سے ابھی تک ان مذاکرات کے بارے میں باضابطہ طور پر تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔