ن لیگ اور پی پی کا چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے یقین دہا نی کرا دی اور چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان،نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
در ایں اثناء پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بھی بحال ہو گئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ن لیگی وفد اور پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنماؤں کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں آئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.