سہیل آفریدی نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا حلف اٹھا لیا
پشاور: محمد سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30ویں وزیرِاعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری کی پروقار تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نومنتخب وزیرِاعلیٰ سے حلف لیا۔
تقریب میں پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،حلف برداری ہال تالیوں کی گونج سے گونج اٹھا۔
یاد رہے کہ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اکثریتی ووٹوں سے وزیرِاعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔