اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کا اچانک دورہ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد دکاندار جرمانہ

0

تلہ گنگ:اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلمان منشاء نے شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخ ناموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کئی دکاندار ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیاء مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے، جن پر موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ عوام کو سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء فراہم کی جائیں اور ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اچانک دورے گراں فروشی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.