سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے
کراچی:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔
آغا سراج درانی طویل عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ان کی عمر 72 سال تھی، آغا سراج درانی کی حالت کئی ہفتوں سے تشویشناک تھی، ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آغا سراج درانی کا شمار سندھ کی ممتاز اور قد آور شخصیات میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور ساری زندگی پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔