حماس نے 20 یرغمالی اور اسرائیل نے 1700 فلسطینی رہاکر دیئے

0

غزہ: غزہ امن معاہدے کے تحت ایک بڑی پیش رفت کے طور پر حماس نے اسرائیل کے تمام 20 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ جواباً اسرائیل نے بھی تقریباً 1700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر کے غزہ منتقل کر دیا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی اقوامِ متحدہ اور مصر کی نگرانی میں عمل میں آئی، جبکہ اس موقع پر بین الاقوامی مبصرین بھی موجود تھے۔ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں خواتین، کم عمر نوجوان اور وہ افراد شامل ہیں جو برسوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید تھے۔

اس اقدام کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی اور مستقبل میں سیاسی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔

دوسری جانب غزہ میں قیدیوں کی واپسی پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور خوشی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ فلسطینی رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل دیرپا امن کی بنیاد ثابت ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.