وزیراعظم کی ملائشیا کے وزیراعظم آفس (پرداناپترا ) آمد, پرتپاک استقبال

0

پترا جایا:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملائشیا کے وزیراعظم آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملائیشیاء کے وزیراعظم آفس (پرداناپترا ) آمد پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی سےاستقبال کیا،وزیراعظم کو ملائشیاکی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،وزیراعظم نے گارڈ اف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کے وزراء اور دیگر حکام کے ساتھ مصافحہ کیاجبکہ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کو ملائشیا کے وزیراعظم سے متعارف کرایا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائشیاء کے وزیراعظم انور ابراہیم ملائشیاء کے وزیراعظم انور ابراہیم کی کتاب "اسکرپٹ” کے اردو ترجمے کی رونمائی کریں گے۔

دونوں رہنماء پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم ملائیشیاء مشترکہ پریس سٹیٹمنٹ بھی دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.