افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس کل ماسکو میں ہو گا
کابل:افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس کل ماسکو میں ہو گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر پاکستان, ایران, روس اور چین چار ملکی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال, علاقائی سیکیورٹی, انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔
اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی۔
چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
پاکستان بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی ہمدردی کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا،پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائےگا،محمد صادق افغانستان پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔
افغانستان سے دہشت گردوں کی بھرتیوں, اسلحہ فراہمی و رسائی اور فنڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
پاکستان افغانستان میں کالعدم بی ایل اے, ٹی ٹی پی, جیش العدل کی محفوظ پناہ گاہوں, تربیتی مراکز اورانفراسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔
چاروں ممالک, باہمی علاقائی رابطے, انسداد منشیات, انسداد اسمگلنگ, ترقیاتی منصوبوں, انسانی حقوق بالخصوص خواتین, بچوں کے حقوق کی بحالی اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر زور دیں گے۔
پاکستان, روس, چین اور ایران افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بھی زور دیں گے،چاروں ممالک افغانستان کے منجمد شدہ بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی پر بھی بات کریں گے۔
چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی برائے افغانستان یوی ژاو ینگ کریں گے،اجلاس میں ایرانی نمائندہ خصوصی رضا بہرامی ایران کی نمائندگی کریں گے۔
روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوو کریں گے۔
افغانستان پر حالیہ چہار ملکی (وزرائِے خارجہ) اجلاس 25 ستمبر کو نیویارک میں ہوا تھا۔