قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی عوامی اسمبلی
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نجی کارروائی کا دن ہوتا ہے ابتداء میں رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر بات کی اور
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تقریر پر شدید اعتراض کیا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان سے واک اؤٹ کر گئے۔
پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔
اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس ختم ہونے کے بعد ایوان کے اندر عوامی اسمبلی لگائی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی جانب سے ملتوی کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں سپیکر ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے۔
وہاں عوامی اسمبلی کا بینر لگا کر گوہر علی خان اور دیگر نے خطاب کیا۔