میں کسی کی سفارش قبول نہیں کرتی،مریم نواز

0

چکوال:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں کسی کی بھی سفارش قبول نہیں کرتی ،ایسا پنجاب بنانے چاہتے ہیں جہاں ایک خاتون محفوظ زندگی بسر کر سکے،راولپنڈی ڈویژن میں لڑکیاں، لڑکوں کی نسبت ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ میں آگے نکل گئی ہیں۔

ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباء کو اگلے سال 80-ہزار سکالر شپ دینے ،مزیدسنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے ،آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، اورخیبرپختونخوا کے طلباء کو سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دینے ، غذائی قلت کے شکار علاقوں کےسرکاری سکولوں میں طلبہ کو کھجور کا دینے،6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹس، انجینئرنگ، میتھ میٹکس لیب بنانے،پورے پنجاب میں سکول آف ایمینس بنانے ،چکوال شہر کے لئے الیکٹرک بسیں دینے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا اور یونیورسٹی، کالجز میں طلباء کے لئے گاڑیوں کا بندوبست کرنے کی ہدایتکی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ طلباء کے درمیان دوبارہ آنے پر بہت خوش ہوں،سب طلباء، ہونہارسکالرز اورلیپ ٹاپ ونرز کو بہت مبارکبا دیتی ہوں،طلباء کے والدین، فیملیز اور اساتذہ کو بھی مبارکباد ہو،جتنے طلباء کے والدین اور اساتذہ خوش ہے اس سے کئی زیادہ مجھے خوشی ہورہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ طلبہ پر احسان نہیں بلکہ طلبہ کا حق ہے،ہونہار سکالر شپ کی تقریب چکوال رکھنے کا فیصلہ میں نے خود کیا،میرے بس چلے تو پنجاب کے تمام طلباء کو اپنے ہاتھ سے سکالر شپ دوں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال30 ہزار طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے تھے،سکالر شپ میں لڑکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،ایسی خاندان سے تعلق رکھتی جو مشرقی روایات پر یقین رکھتا ہے،میرے گھر میں والد اور چچا کے مابین سیاست کی باتیں ہی ہوتی رہتی تھی،2011 سے باقاعدہ سیاست شروع کی اور 2024 ء میں پہلا الیکشن لڑا۔والد ین پر مشکلات آئیں تو بیٹیاں جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے والد کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑوں گی،بغیر کسی جرم و قصور کے مجھے جیل بھیجا گیا،اڈیالہ کے سیل میں پتا چلا کہ میری والد محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔ مریم نواز شریف

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے پنجاب میں کرائم کی شرح انتہائی بلند تھیحکومت میں جب آئے تو روزانہ خواتین کو ہراسانی اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کثیر تعداد میں رپورٹ ہوتے تھے ،الحمدللہ اب سی سی ڈی کے قیام کے بعد پنجاب میں کرائم کی شرح کم ہورہی ہے،ایسا پنجاب بنانے چاہتے ہیں جہاں ایک خاتون محفوظ زندگی بسر کر سکے،طلبہ کو سفارش یا سیاسی وابستگی پر نہیں صرف میرٹ پر سکالر شپ ملا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک لاکھ 18ہزار کورآئی سیون لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینس سکول کا دورہ کیا تو دیکھا پرائیویٹ سکول سے بھی زیادہ سہولتیں دی گئی ہیں،پنجاب کے بہت سے سرکاری سکولوں کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے،چکوال میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 کنال پر مشتمل پہلا سنٹر آف ایکسی لینس سکول بن گیا ہے،پنجاب میں سڑکیں، ہسپتال اور کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینیں لارہے ہیں،راولپنڈی ڈویژن کو بھی کو۔ ابلیشن مشین دینے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 90ہزار گھر اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت بن رہے ہیں،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب کا سامنا ہے،دیگر صوبوں والے مشکل وقت میں صرف پریس کانفرنس کرتے نظر آئے،سیلاب کے دوران پوری کابینہ، وزیر اعلیٰ اور انتظامیہ دن رات سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف رہی۔پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں صحت کے لئے بہترین کام ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.