قیادت باتوں سے نہیں عملی کام سے نظر آتی ہے،شازیہ مری
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی توجہ ہمیشہ عوام پر رہی ہے اور رہے گی، خدمت اور کارکردگی دکھاتے ہیں۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تنقید کے باوجود صبر کا راستہ اختیار کیا ہے اور قیادت باتوں سے نہیں بلکہ عملی کام سے نظر آتی ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ 2022 کے سیلاب متاثرین کو امداد بی آئی ایس پی کے ذریعے دی گئی تھی، قدرتی آفت کے وقت انا اور غرور کی نہیں بلکہ صرف عوام کی مدد کی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کا ریلیف ہماری ترجیح ہے، ہم کسانوں اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر توجہ جاری رکھیں گے۔