وزیراعظم کا سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس عبور کرنے پر اظہار مسرت

0

واشنگٹن: پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ الللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،
ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے،انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.