سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کل سماعت کے لئے مقرر

0

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023ء کے خلاف دائر درخواستوں پر ( کل) جمعرات 13 اپریل 2023ء کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سیّد مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 8 رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالہ سے سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ لارجر بنچ صبح ساڑھے 11 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.