صدر شی کی قیادت میں چین ایک بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے، صدر زرداری
کاشغر: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
صدر شی جن پنگ کی کی قیادت میں چین ایک بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے،
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سنکیانگ کے کے نائب گورنر اور کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کاشغر، مسٹر نیے ژوانگ کی ,طرف سے دیے گئے عشائیے میں کیا ۔
صدر زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف شہروں میں نظر آنے والی شاندار ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام سے ملاقات اُن کے لیے توانائی اور مثبت جذبات کا باعث بنتی ہے۔ صدر نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی قیادت میں چین ایک بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے۔
اس موقع پر مسٹر نیے ژوانگ نے کہا کہ کاشغر اور پاکستان کے عوام کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشغر پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور تجارت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
عشائیے میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے۔