سلمان علی آغا کو مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی نے پریشان کر دیا
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کو مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی نے پریشان کر دیا۔
ایک انٹرویو میں سلمان کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا ہے، ہمیں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانا ہوگا یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ مڈل آرڈر اچھی طرح پرفارم نہیں کر رہا۔
پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ اگلے میچوں میں کامیابی حاصل کر سکیں۔