مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

0

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دلی مبارکباد دی ۔

ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اس معاہدے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری، اعتماد اور باہمی تعاون کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

دونوں راہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.