پاک فوج کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جوابی وار جاری
- راولپنڈی ؛پاک فوج کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جوابی وار کامیابی سے جاری ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج کی چھتری ہوسٹ، بانڈہ سکیٹر،جنگل ون،سرلیا -ون،دھرمسل ون، ٹو سمیت مزید متعدد پوسٹوں کوتباہ کردیا، بھارتی فوج کی جانب سےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیاگیا۔
- سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوابی وار میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی چھتری پوسٹ تباہ کردی۔پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد پاک فوج نے پانڈو سکیٹر میں بھارت کی پوسٹ تباہ کردی۔
- بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا۔پاک فوج نے موثرجوابی کارروائی میں پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ جنگل-1 کو تباہ کردیا۔
- چیک پوسٹ پرتباہی کےبعد شدید دھواں اٹھ رہا ہے۔ادھر بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد پسپائی اختیار کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی۔
- لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے دوران کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا -1پوسٹ تباہ ہوگئی۔دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ۔
- پاک فوج کے جوابی وار کے دوران لائن آف کنٹرول، بٹل سیکٹر میں دشمن کی دھرمسل -1اور 2 پوسٹیں، نیزہ پیر سیکٹر کےمقابل بھارتی فوج کی شاہپور -3 پوسٹ بھی تباہ ہوگئی۔
- بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کا بھاری نقصان ہورہا ہے۔