پہلی حج پرواز کل حجاز مقدس روانہ ہوگی

0

اسلام آباد: پہلی حج پرواز کل منگل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 393 عازمین کو لے کرحجاز مقدس روانہ ہوگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی سمیت وزارت کے اعلیٰ افسران عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 89ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،مجموعی طور پر50ہزار500عازمین کوروڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی سعودی امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔

رواں سال اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپور ٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 28ہزار جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے 22ہزار500عازمین اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔سعودی امیگریشن کے حکام پاکستان پہنچ چکے ہیں جنہیں اسلام آباد اورکراچی کے ہوائی اڈوں پرسہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

اسلام آبا د سے حج سے قبل عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے 100 اورکراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہونگی۔ اس طرح ملک کے دیگر شہروں لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ ، ملتان اورسیالکوٹ سے بھی حج پروازیں حجاز مقدس روانہ ہونگی۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.