نیوزی لینڈ,سری لنکا کرکٹ سیریز، تیسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

0

کوئنز ٹائون : نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل (ہفتہ کو) کوئنز ٹائون میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئی لینڈرز نے کیویز کے خلاف سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ اس سے قبل میزبان کیوی ٹیم نے سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کلین سویپ کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا آخری اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ کل ہفتہ کوئنزٹائون میں کھیلا جائے گا۔کوئنز ٹائون میں فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.