الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

0

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ مطابق انتخابی مہم کے دوران میڈیا پرنشرکیےجانے والا مواد نظریہ پاکستان کےمطابق ہو، ملک کی سالمیت خودمختاری اورعدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی مواد شائع اورجاری نہیں کیاجائےگا۔ انتخابی مہم کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانےاور امن عامہ میں خلل والے بیان شائع نہ کیے جائیں، اخبارات، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا بھی اس کے پابند ہوں گے۔
مذہب، نسل، جنس اور ذات برادری سمیت ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے، اس طرح کی کسی بھی شکایت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اگرکوئی امیدوار کسی دوسرے امیدوار پر الزام لگائے گا تو میڈیا دونوں کا مؤقف چلائے، میڈیا امیدوار یا سیاسی جماعت کے اشتہارات کے اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا۔
میڈیا کے نمائندے الیکشن کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، بین الاقوامی مبصرین اورمیڈیاپرسنزکسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان یاکوئی علامت ساتھ نہیں رکھیں گے، پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک میڈیا سرکاری نتائج نشر نہیں کرے گا۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا کی اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔
میڈیا سرکاری اخراجات سے چلنے والی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنے، میڈیاکو الیکشن مہم کےدوران پولنگ کےدن امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والے مواد سے اجتناب کرنا چاہیے ایکریڈیٹشن کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، میڈیا پرسنز بیلٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں گے، صحافیوں کو گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.