اسحاق ڈار او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزراء خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
کانفرنس فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجاویز کے پس منظر میں ہورہی ہے۔
نائب وزیر اعظم فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی توثیق کریں گے۔