نئے ہجری سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری
لاہور: نئے سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری ہو گیا ہے۔
نئے ہجری سال کے لیے "نصاب زکوٰۃ” 179,689 روپے ہے،کسی اکاؤنٹ میں یکم رمضان المبارک 1446 ہجری کو جمع شدہ رقم179,689 روپے سے کم ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
بچت بینک اکاؤنٹس، نفع نقصان کے شیئرنگ اکاؤنٹس اور اسی طرح کے دوسرے اکاؤنٹس سے نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔
زکوٰۃ جمع کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے۔