ترک صدر پاکستان کےدوروزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس روانہ

0

اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کےدوروزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ترکیہ کے صدرکو نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

ترک صدر اور خاتون اول کو دورے کے تصویری البم بھی پیش کئے گئے ۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب ایردوان نے پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اور24 اہم معاہدوں؍ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

صدر اردوان نےوزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترک صدر نےپاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کیا۔ جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.