وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے،اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی خیریت دریافت کی، تیمارداری کی اور صحت کیلئے دعاکی۔
مولانا فضل الرحمن نے اپنی رہائش گاہ آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔