سرینا انٹرچینج ریکارڈ 72 دنوں میں مکمل
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے سرینہ انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔
منصوبے میں 11 کلو میٹر روڈ ورک اور تین انڈر پاسز شامل ہیں،انٹرچینج کا نیا نام جناح سکوائر ہو گا ۔
یہ ملک کا سب سے قلیل مدتی منصوبہ ہے جس کو ریکارڈ 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے.
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو پاکستان کاسب سے زیادہ خوبصورت اور جدید شہر بنایا جاۓ گا اور چند دنوں میں مزید میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر عطاء تارڈ، چیف وہپ قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ایم این اے راجہ خرم نواز، ایم این اے حنیف عباسی، ایم این اے انجم عقیل خان، ایم این اے زیب جعفر، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔