اسلام آباد پولیس نے ویتنامی سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی

0

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے چار گھنٹے میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔
خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔
ویتنام کے سفیر بھی پولیس آفس سیکورٹی ڈویژن آئے اور
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی، ملاقات میں ان کی اہلیہ کو 4 گھنٹے کے قلیل وقت میں تلاش کرنے پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس دوران ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا بھی موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.