نجی مصروفیات، جسٹس یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے

0

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ نجی مصروفیات کی بنا پر چھٹی پر ہیں اور رواں عدالتی ہفتے کے دوران کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام اباد میں ہی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب کاز لسٹ کے مطابق بینچوں کی ترتیب تبدیل کر دی گئی ہے اور جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل پر مشتمل دو رکنی بنچ قائم کر کے اسے بنچ اول کا درجہ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.