پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 127رنز سے ہرا دیا

0

ملتان:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 127رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈین ٹیم 251رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 123رنز پر ڈھیر ہو گئی،ساجد خان اور ابراراحمد کے سامنے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،ایلک اتھانزے کے سوا کوئی بھی بیٹسمین خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔

ساجدخان کو مجموعی طور پر 9وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ساجدخان نے 5اور ابراراحمد نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،نعمان علی نے ایک وکٹ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.