اسلام آباد:تحریک انصاف نے حکومتی ٹیم سے مزاکرات کے لئے تحریری مطالبات پیش کر دیے۔
جمعرات کو یہاں مذاکرات سے پہلے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو باضابطہ طور پر تحریری مطالبات پیش کیے جن میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل ہے۔