مکین میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت

0

لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہیں،
پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،حملے میں 16 جوان شہید ہوگئے جبکہ 8 فتنہ الخوارج کو بہادر جوانوں نے واصل جہنم کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.