سٹی ہسپتال میں تین روزہ ہیلتھ میلہ اختتام پذیر

0

تلہ گنگ: سٹی ہسپتال میں تین روزہ ہیلتھ میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

سٹی ہسپتال میں تین روز میں 15سو مریضوں کا مفت معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے ، شہریوں نے ہیلتھ میلے کے بہترین انتظامات پر ضلعی و ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین کیا ۔*

صحت میلے کا پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک شہر یار اعوان ، رکن صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر محمد ثاقب ترازی ، نمائندہ 24نیوز و بول تلہ گنگ کے روح رواں ملک ارشد کوٹگلہ ، ملک شہر یار اعوان کے دست راست ملک وقار نجب خان ، ملک ضمیر اعوان ، لیاقت اعوان صدر پریس کلب تلہ گنگ ، ملک فیروز دودیال، سیکرٹری ملک ساجد ودیگر شخصیات نے وزٹ کیا ۔ ایم ایس ڈاکٹر ذیشان ملک و انکی ٹیم کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر ذیشان ملک نے بتایا کہ ہیلتھ میلے میں تین روزہ میں 15سو مریضوں کا مفت معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر ذیشان ملک نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک ، پارلیمانی سیکرٹری ملک شہر یار اعوان ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان ، اے سی محمد ثاقب ترازی و سٹی ہسپتال کی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے صحت میلے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.