وزیراعظم کا ریاض حسین پیرزادہ کے چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار

0

حاصل پور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ کی حاصل پور کے نواحی علاقے شیخ وائن میں واقع رہائش گاہ جاکران کے چھوٹے بھائی میاں سجاد حسین پیرذادہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کیاہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔

وفاقی وزراءاحسن اقبال،مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ ،سردار اویس لغاری اور قومی و صوبائی اسمبلی ممبران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.