پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 15روزکیلئے پیٹرولئیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کوبرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گزشتہ دوہفتوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں کاجائزہ لیااوراس کی بنیادپرپیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین کیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روزکیلئے فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 248.38روپے اورفی لیٹرہائی سپیڈڈیزل کی 255.14روپے قیمت برقراررہیں گی.