راولپنڈی کے گیس صارفین کو کھانے کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے،ترجمان ایس این جی پی ایل

0

راولپنڈی:سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ترجمان نے راولپنڈی شہر کے بعض علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام صارفین کو کھانے کے اوقات میں معیاری پریشر پر بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے، پیر کو ایک بیان میں میں ترجمان نے راولپنڈی شہر کے بعض علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کی مبینہ اجتماعی شکایات سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ شہر کے بعض علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کی خبریں قطعاً درست نہیں ہیں،راولپنڈی کے کسی علاقے سے گیس کی عدم دستیابی یا پریشر میں کمی کے حوالے سے کوئی اجتماعی شکایت موصول نہیں ہوئی اور کھانے کے اوقات میں تمام صارفین کو معیاری پریشر پر گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل منیجر راولپنڈی عمر حیات کی ھدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی چیف انجینئرڈسٹری بیوشن اور انچارج میٹر نگ سمیت کمپنی کے دیگر سینئر افسران اور متعلقہ سٹاف نے راولپنڈی شہر کے گیس نیٹ ورک کے اختتامی حصہ تک بیشتر سروس والو کھول کر پریشر چیک کیا جہاں صارفین معمول کے مطابق گیس کی بلا تعطل فراہمی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ صارفین کی انفرادی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے سینیئر افسران کے زیر نگرانی محکمہ کی ایمرجنسی ٹیمیں شب و روز  مصروف عمل رہتی ہیں تاکہ شہر کے طول و عرض میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.