احمد محی الدین ڈی پی او چکوال لگ گئے

0

لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 8 اعلی پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے. عوام دوست ،دبنگ اور ایماندار احمد محی الدین ڈی پی او چکوال لگ گئے ۔

 نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے  ۔

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو ڈی پی او چکوال ،وسیم ریاض کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ،علی وسیم گجر کو ڈی پی او لیہ،شہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا ۔

ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور لگا دیا گیا ہے۔

بیرون ملک تعطیلات پر جانے کے لئے ڈی پی او بھکر محمد عبد اللہ لک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ایس پی شیخوپورہ بلال محمود کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او اور ڈی پی او لیہ اسد الرحمن کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.