وزیر اعظم امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ دورہ پر دوحہ پہنچ گئے

0

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچ گئے وہ30 سے 31 اکتوبر تک قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، وزیر اعظم/ وزیر برائے امور خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیں گے اور خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے قائدانہ سطح کے وفود وزیراعظم سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم 31 اکتوبر کو ثقافتی نمائش "منظر: آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر پاکستان 1940 سے اب تک” کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ نمائش پاکستان کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کی نمائش کرے گی اور پاکستان اور قطر کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے روابط کو اجاگر کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.