سینیٹر زرقا اغواءتھیں تو پھر اغواءکار انہیں سینیٹ میں کیوں نہیں لائے؟، صحیح کہتے ہیں جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے،عطاءاللہ تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سینیٹر زرقا اور ان کے بیٹے کو اغواء، زدوکوب کرنے اور رشوت دینے کا الزام لگایا، سوال بنتا ہے اگر سینیٹر زرقا اغواءتھیں تو پھر اغواءکار انہیں سینیٹ میں کیوں نہیں لائے؟۔
اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹر زرقا کو اغواءکیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور رشوت دی گئی، اسی طرح یہ الزام بھی لگایا کہ زرقا صاحبہ کے بیٹے کو اغواءکیا گیا اور تشدد کیا گیا۔ سوال تو بنتا ہے کہا اگر سینیٹر زرقا اغواءتھیں تو پھر اغواءکار ان کو سینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے؟ صحیح کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے۔