ملتان ٹیسٹ ،پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرا دیا
ملتان:پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے ہرا دیا۔
جمعہ کو انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا تو آغاز میں ہی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک نقصان اٹھانا پڑ گیا، 37 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اولی پوپ کی گری، وہ 22 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ساجد خان 24 سال بعد ہوم گرائونڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے آف اسپنر بن گئے۔
انگلینڈ کا مجموعی اسکور 44 ہوا تو جوروٹ 18 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 رنز پر گری، ہیری بروک نے 16 رنز بنائے اور نعمان علی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔
جیمی اسمتھ بھی نعمان علی کا شکار بنے، انہوں نے چھ رنز بنائے، نعمان علی کی گیند پر شان مسعود نے ان کا کیچ لیا۔
انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 125 کے سکور پر گری، بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جسے وہ حاصل نہ کر سکی۔