کلفٹن بیچ کی صفائی اور آگاہی واک کا اہتمام

0

کراچی:فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (پی ایم پی کے ایل) نے انٹرپرینورشپ یوتھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی (ای وائی ڈی ایس) کے اشتراک سے کراچی کلفٹن بیچ پر ”پائیداری کیلئے کوشش“ بیچ کی صفائی اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔

تقریب کا انعقاد فلپ مورس انٹرنیشنل کے عالمی اینٹی لٹرنگ ایجنڈے کے تحت کیاگیا۔ تقریب میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے جو آلودگی سے نمٹنے، ری سائیکلنگ کے فروغ اور کچرے کے انتظام کے لیے مشترکہ وابستگی رکھتے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلپ مورس پاکستان اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر علی تاکیش نے کہا”ہمیں اس اہم تقریب کے انعقاد کیلئے ای وائی ڈی ایس کے ساتھ شراکت داری پر بے حد خوشی ہے۔ پائیداری فلپ مورس کے آپریشنز میں بنیادی جزو ہے۔ بیچ کی صفائی کی کوشش آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ای وائی ڈی ایس کے ساتھ مل کر ہم نے زیادہ صاف اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کیلئے ایک اہم قد اٹھایا ہے۔ اس کے طرح ایونٹس حقیقی تبدیلی کی ترغیب دیتے ہیں جس کی بدولت چھوٹی سی کوشش سے بڑے اثرات مرتب ہوں۔

ایونٹ کے دوران شرکا کو تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ ہر ٹیم کو کراچی کی 1.5سے 2کلومیٹرتک پھیلی ساحلی پٹی سے ری سائیکل کے قابل کچرا اکٹھا کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ شرکاء نے کل 431کلوگرام کچرا اکٹھا کیا۔ تقریب میں حفاظتی تدابیر اور شرکاء کی خیروعافیت کو اولین ترجیح دی گئی جس میں پانی کی مناسب مقدار پینے، حفاظتی آلات کے استعمال اور کچرے کو محفوظ طریقے سے انتظام کرنے کی واضح ہدایات فراہم کی گئیں۔ مشہور پاکستانی فنکار علی سفینہ، فائزہ سلیم، اعجاز اسلم اور احمد میمن نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی اور ساحل کی صفائی کی سرگرمی میں حصہ لیا۔

وی وائی ڈی ایس کی نائب صدر شائستہ عائشہ نے مستقل پائیداری کے حصول کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا”اس اقدام کیلئے پی ایم پی کے ایل کے ساتھ ہماری شراکت داری سے زیادہ باشعور اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کے ہمارے مشن کو تقویت ملتی ہے۔ ساحل صفائی مہم نہ صرف سمندری اور انسانی حیات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ اینٹی لٹرنگ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں ماحول کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کو کچرے کے درست طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اہمیت سمجھانے میں مدددیتا ہے۔

صفائی کے علاوہ شرکاء کو ری سائیکلنگ کے بہترین طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکاء کو یہ بھی سکھایا گیا کہ کون سے میٹریلز مثلاً پلاسٹک، میٹل اور گلاس کو ری سائیکل کیا جاسکتا ہے۔ اکٹھا کیا گیا کچرا مقامی اسٹارٹ اپ کے حوالے کیا جائے گا جو ری سائیکلنگ کے جدید حل کے استعمال پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ایونٹ کے دوران اکٹھا کیا گیا کچرا نئے میٹریلز اور مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.