وزیر اعظم کی کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت

0

اسلام آباد :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گزشتہ شب پیش آنے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں گزشتہ رات کراچی میں اندوہناک واقعے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے،ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور چینی قیادت،چینی عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے زخمی چینی باشندے کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسند پاکستانی نہیں ہوسکتے بلکہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرےمیں لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،ہم ان کی سلامتی اور حفاظت کے کئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.