حافظ نعیم الرحمان کی بلاول بھٹو کو فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان جمعرات کو زرداری ہاؤس پہنچے اور انہیں فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان مشرق وسطی میں قیام امن سمیت خطے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ۔
جماعت اسلامی کے وفد میں نائب صدور لیاقت بلوچ اور میاں اسلم، سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، نیر بخاری، نوید قمر اور مرتضی وہاب موجود تھے۔