کسی پارلیمنٹیرین کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا، عطاءاللہ تارڑ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کل جو سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، اس میں واضح ہے کہ کسی پارلیمنٹیرین کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا۔
بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ اسد قیصر صاحب میرے لئے قابل احترام ہیں، ان کے دور میں حکومتی بینچوں سے انہیں برا بھلا کہا جاتا کہ آپ اپوزیشن کی باتیں کیوں سن رہے ہیں لیکن آج پورا ایوان سپیکر کے پیچھے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شواہد سامنے آئے کہ کسی رکن کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا، سپیکر آفس میں سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، اس کا مشاہدہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی فاشسٹ سوچ ہے، ان میں بات سننے کا حوصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت سے ہی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.