ارشد ندیم کا اسلام آباد میں شاندار استقبال,ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

0

اسلام آباد:پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی منگل کو اسلام آباد آمد پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پہنچتے ہی ارشد ندیم کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا گیا، جہاں ان کے استقبال کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہوٹل کے باہر جمع ہونے والے پرجوش مداحوں نے ارشد ندیم کی آمد پر بھنگڑے ڈالے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ہوٹل کے داخلی دروازے پر ارشد ندیم کو دیکھتے ہی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا، اور ان کا نام لے کر نعرے لگائے۔ارشد ندیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں ان کی کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور وہ پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے اس تاریخی استقبال نے یہ ثابت کر دیا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف میدان میں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.