جلسے کا این او سی معطل کئے جانے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع
اسلام آباد:پی ٹی آئی نے جلسے کا این او سی معطل کئے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا ۔
پی ٹی آئی اسلام اباد میں جلسہ کرنا چاہتی تھی لیکن اسے اس کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی یہ معاملہ اب عدالت میں لے گئی ہے۔
اسلام آباد میں جلسے کا این او سی معطل کرنے پر چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔